پاکستانی خبریں

حکومت کی روش نہ بدلی تو بھوک ہڑتال کروں گا، عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد:بانی تحریک انصاف نے حکومت کی کل جماعتی کانفرنس میں پارٹی کی شرکت کا اعلان کر دیا۔ ساتھ ہی حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھوک ہڑتال کا عندیہ بھی دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں صافیوں سے غیر رسمی گفتگو بانی تحریک انصاف نے بھوک ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں بھوک ہڑتال کرنے کے بارے میں مشاورت کر رہا ہوں۔ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بھوک ہڑتال کروں گا۔ ہم حکومت کی ال پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

 

یہ ملکی ایشو ہے اور ملک کی خاطر اس اے پی سی میں جائیں گے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو پتہ ہے پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔ بجٹ کے بعد ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ ملک میں ایلیٹ کا بجٹ آگیا ہے۔ لوگ پٹ گئے ہیں۔ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ملکی مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات میں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مجھے اپنی ٹیم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگر ملاقات ہوتی تو میں ان کے اختلافات ختم کروا دیتا ۔سپرٹینڈنٹ نے کیس کے کہنے پر میری ٹیم سے ملاقات نہیں کروائی۔ انہیں پتہ ہی نہیں جس پارٹی کا ووٹ بینک ہو وہ کمزور نہیں ہوتی۔ میں جیل سے پارٹی قائدین کو پیغام دے رہا ہوں کہ اپنے اختلافات عوام میں لے کر نہ جائیں۔

 

بانی تحریک انصاف نے کہاکہ مذاکرات اور بات چیت کا وقت اٹھ فروری کو گزر گیا ہے ۔اوپر بیٹھے طاقتور یہ چاہتے تھے کہ میں گارنٹی دوں کہ اقتدار میں آ کر ان پر ہاتھ نہیں ڈالوں گا۔ ہم شہباز شریف سے مذاکرات کریں گے تو ان کی حکومت چلی جائے گی۔ ایک سال ہونے والا ہے مجھے چکی میں ٹھہرایا ہوا ہے سخت گرمی کے باوجود میں اس کی شکایت نہیں کروں گا۔ کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ جیل میں مرنے کے لیے تیار ہوں ۔جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا

 

بانی تحریک انصاف نے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلا کا خیال ہے کہ ہمیں انصاف نہیں ملے گا اس لیے ہمارے کیسز کسی اور کو سننے چاہیے۔ کیسز کی سماعت کے دوران پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button