خلیج اردو
اسلام آباد: دہشتگردی کی لعنت کے خلاف افواج پاکستان میدان میں،بلوچستان کے علاقے مچھ اور کوالمپور کمپلیکسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 9 دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔
بلوچستان کے علاقے مچ اور کولپور کمپلیکسز پر خودکش بمباروں سمیت متعدد دہشت گردوں کا حملہ۔۔۔۔۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کابھرپور اور موثر جواب ،آئی ایس پی ار کے مطابق اب تک تین خودکش بمباروں سمیت نو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، جبکہ اپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں
آئی ای پی آر کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر متحرک ہو کر دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کیا۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ۔ جبکہ آپریشن کے نتیجے میں دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے
افواج پاکستان کے مطابق دہشت گردوں کی حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔افواج پاکستان ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔