پاکستانی خبریںعالمی خبریں

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کی کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے کمی، لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت مین 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 199 روپے 40 پیسے جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے اس فیصلے سے سوشل میڈیا صارفین جہاں خوش نہیں اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کرتی۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

اپوزیشن کے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button