خلیج اردو
ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے پاکستان کو روسی تیل 35 فیصد تک سستا فروخت کرنے کی پیش کش کر دی۔
جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو روسی تیل مارکیٹ سے 35 فیصد سستا فروخت کرنے کی پیشکش کی جبکہ نائجیریا کی ایل این جی بھی عالمی مارکیٹ سے 35 فیصد کم میں فروخت کرنے کی حامی بھری۔
کمپنی نے ٹوکیو میں پاکستانی سفیر کو یہ پیشکش کی۔ جاپانی کمپنی کے نمائندے نے جاپان میں پاکستانی سفیر کو تیل اور ایل این جی کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
نمائندے نے کہا کہ ان کی کمپنی اور آئرلینڈ کی شراکت دار کمپنی کے پاس روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی فروخت کرنے کا لائسنس موجود ہے اور اگر حکومت پاکستان تیل و گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تو جاپانی کمپنی عالمی مارکیٹ سے کم قیمت میں دونوں اشیا فروخت کرسکتی ہے۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پیشکش پر غور کرسکتا ہے۔