خلیج اردو
اسلام آباد: سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ، سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
روان ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی جو ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مظبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔سعودی وزیر اعظم و ولی عہد کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبہ میں ایک آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔ سعودی عرب پاکستان میں گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا۔ گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر کرے گا۔ چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں۔ رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔اوپیک میں امریکہ مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔