خلیج اردو
بلوچستان :ہوشاب کے عمومی علاقے تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس سرویلنس اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی ،
سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پہلے سے ہی راستوں کو سیل کر کے ناکہ بندی کر رکھی تھی جس میں چاروں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی ،
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئےجبکہ دہشت گردوں سے دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔