
خلیج اردو
دبئی: سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار واضح کیا ہے کہ سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔شریف، زرداری کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔۔۔قوم کے ساتھ ملکر انکی ان سازشوں کا ناکام بنائیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا مشاورت اجلاس ۔۔۔۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں جو کچھ ہوا اس سے حکومت اور اتحادیوں کی سیاست عیاں ہوگئی ہے۔سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔۔۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اس وقت منتخب وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کابینہ کی حلف برداری عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان آئین کی حدود میں رہ کر گفتگو کریں، پہلے نیب اور اب یہ سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں۔ یہ ہمیشہ دباؤ ڈال کر مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، ضمنی الیکشن میں عوام نے انہیں مستردکردیا۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ نرم مداخلت سے متعلق علم نہیں لیکن ہم الیکشن جلد چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہمارا اولین مطالبہ ہے۔اگر الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی طرف بات بڑھتی ہے تو ہم دیکھیں گے۔
دوسری جانب اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ اور عدلیہ مخالف مہم کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹربابر اعوان کی کیس سے متعلق آئینی اور قانونی نکات پر بریفنگ دی۔
بابر اعوان نے بتایا کہ بنچ پر دباو ڈالنے کیلئے ن لیگ کا پرانہ وطیرہ رہا ہے، ن لیگ کی مرضی کے فیصلے لینے کی تاریخ رہی ہے، بنچ بنانا صرف چیف جسٹس کا دائرہ اختیار ہے، عدلیہ مخالف مہم سے لگتا ہے پنجاب کے بعد مرکز خطرے میں ہے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں، معیشت کی تباہی ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، انہیں اپنے اقتدار کی فکر ہے ملک کے حالات کی نہیں، اب یہ جو مرضی کر لیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔