اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ سے منتخب ہونے والے ایوان بالا کے رکن مصطفی نواز مستعفی، چیئرمین سینٹ کو اپنا استعفی پیش کردیا۔
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینیٹر مصطفی نواز سے استعفی طلب کیا گیا تھا۔ اس پر انہوں نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کرکے اپنا استعفی جمع کرا دیا ہے۔
اہنے استعفیٰ میں مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کررہا ہوں۔ مصطفی نواز کھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔ مختلف امور پر پارٹی پالیسی سے ہٹ کر موقف اختیار کرتے رہے۔