خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران اعلی افسروں سمیت چار جوان شہید جبکہ شدید جھڑپ کے نتیجے میں تین دہشتگرد جہنم واصل اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں اہم کارروائی کی۔ آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کررہے تھے۔سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ٹھکانے پر موثر انداز میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا بہادری سےقابلہ کرتے پاک فوج کے چار بہادر بیٹے دھرتی ماں پر قربان ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں ے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر،،نائیک خوشدل خان،،نائیک رفیق خان،،اور نائیک عبدالقادر خان شامل ہیں۔آپریشن کی قیادت کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسو ر کو ختم کرنے کے لیئے پرعزم ہیں۔شہدا کی قربانیاں ہمارے ہمت و حوصلے کو مزید مضبو ط کرتی ہیں۔