پاکستانی خبریں

سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ بروقت کارروائی میں 4 خوارج خود کش بمبار مارے گئے۔ صدر ملکت اور وزیراعظم نے حملے کی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق 4 دہشتگردوں نے 6 ستمبر کو علی الصباح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

 

کارروائی میں 4 خوارجی خود کش بمبار مارے گئے۔علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی موثر اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہیں جو ہر لمحہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے افسران و جوان فتنہ الخواج کے دہشتگردوں سے پاکستان کی مٹی کو پاک کرنے کیلئے مصروفِ عمل ہیں۔

 

 

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڈ اور دیگر نے بھی سکیورٹی
فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسیشن پیش کیا۔ کہتے ہیں دہشتگردی
کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button