پاکستانی خبریں

سیکیورٹی فورسز کی جانب سےصوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز،  دو دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اور 10 اکتوبر کی درمیانی شب کیےجانے والے آپریشنز کے دوران مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں،

خلیج اردو

راولپنڈی: دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے افواج پاکستان قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ پرعزم۔۔۔۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے مختلف آپریشن کرکے دو خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور ملک دشمنی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہلا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا، دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد اکرام ہلاک ہو گیا۔مارا گیا دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر متعدد ، پولیس اسٹیشن ہتھالا، روڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا اہم آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کیا، جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا گیا۔ شدید جھڑپ میں میران شاہ میں بھی ایک دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا۔مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور متحرک آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون کی فراہمی کا عزم دہرایاَ

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button