
خلیج اردو
لندن : پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو حکومت پاکستان نے پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔ نواز شریف کو دس سالوں کیلئے پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن ہائی کمیشن نے نارمل پاسپورٹ جاری کیا ہے جبکہ ان کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔
72 سالہ نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ابھی مختلف کرپشن کیسز میں سزاؤں کا سامنا کررہے جہاں انہیں علاج کیلئے ضمانت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو یہ ریلیف عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
شریف ملک کے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا بھائی ہے۔ ان کا نام بھی موجودہ حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ اس کے حوالے سے اطلاع ہے کہ وہ جلد ملک واپس آئیں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا
نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں، ذرائع#GeoNews pic.twitter.com/kYoacR55uR
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) April 25, 2022