پاکستانی خبریں

عازمین حج کے لیے خوش خبری،وزارتِ مذہبی امور نے آج تک موصول79 ہزار حج درخواستیں کامیاب قرار دے دیں

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں وزارتِ مذہبی امور نے آج تک موصول79 ہزار حج درخواستیں کامیاب قرار دے دیں ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق
گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔

 

حکومت کی جانب سے چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔عازمینِ حج درخواست جمع کرانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسیدضرور حاصل کریں۔:

 

مذہبی امور کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پا ئیے ‘‘کا فیصلہ ہوگا۔سپانسرشپ حج سکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے’’پاک حج موبائل ایپ ‘‘ کا استعمال کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button