خلیج اردو
اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی،،، جبکہ سابق حکمران جوڑے پر 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بھی 17 جنوری کو فردجرم عائد کی جائے گی
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے گرد گھیرا مزید تنگ،،، توشہ خانہ ریفرنس میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردجرم عائد کردی گئی،،، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی،،، بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے،،، عدالت میں دونوں ملزموں کیخلاف چارج شیٹ پڑ ھ کر سنائی گئی،،، تاہم دونوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا،،، چارج شید کے مطابق دونوں نے خزانہ کو 1573ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
ملزموں پر عائد فردجرم کے مطابق وزرات عظمیٰ کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی طرف سے 108 تحائف ملے،،، جن میں سے بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھ لئے۔
چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا،،، جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے ذریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا،،، لیکن جمع نہیں کرایا گیا،،،یوں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تحائف کی من پسند قیمت لگوائی۔
چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق حکمران جوڑے نے بیش قیمت جیولری سیٹ کی صرف 90 لاکھ روپے ادائیگی کی،،، یہ کم قیمت پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی،،، جو اصل قیمت سے انتہائی کم تھی۔تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جیولری سیٹ کی قیمت لگانے کیلئے دبئی کے ماہر سے بھی رابط کیا گیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کی گئیں،،، احتساب عدالت نے فرد جرم کیلئے 17جنوری کی تاریخ مقرر کردی،،، ریفرنس میں 6ملزم اشتہاری ہو چکے،،، جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف ٹرائل آگے بڑھے گا۔