پاکستانی خبریں

عمران خان کے مارچ کو روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

خلیج اردو

پی ٹی آئی کے لانچ مارچ سے متعلق عدالت اعظمی نے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

 

عدالت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف ایڈووکیٹ کامران مرتضی کی دائردرخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 3 رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے

 

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔

 

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مارچ کو اسلام آباد کی آبادی سے دور کرانے کیلئے پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے۔یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ کا پابند کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button