پاکستانی خبریں

:عوام باخبر رہیں ۔ گرمی کی شدت اس قدر بڑھ رہی ہے جیسے سورج زمین کے قریب آ گیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج، جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری کردیا۔ بارش کے ابھی آثار نہیں اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

 

موسم کا حال سنانے والوں نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ تربت کا درجہ حرارت 46 ، مٹھی، سبی کا 44 ، حیدرآباد ، سکھر ،دادو، نواب شاہ 43 جبکہ بہاولپور اور ملتان میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

 

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت اور جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔۔روہڑی اورخیر پور میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button