خلیج اردو
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں، ڈر ہوتا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا نہ کہتا۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اپیل ہے ملک کو تباہی کی جانب نہ لے کر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سے 50 لاکھ ڈالر کا نقصان کیا گیا، نواز شریف کے الزامات کی اصلیت اکنامک سروے آف پاکستان سے واضح ہو جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہماری 3 مزید وکٹیں گرا دیں ، نیا توشہ خانہ ریفرنس 23 نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایا گیا،مخصوص نشستوں کے معاملے پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کو تیار ہوں اور اس حوالے سے زلفی بخاری کو ہدایات دیدیں ہیں۔