پاکستانی خبریں

قرضوں کیلئے نہیں،کاروبار اور ترقی کیلئے آیا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف کا شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیاکو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہئے، قرضوں کیلئے نہیں،کاروبار اور ترقی کیلئے آیا ہوں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ چین کی تر قی ہما رے لیے قا بل تقلید ہے۔ ما ضی کو چھو ڑ کر آ گے کی طر ف بڑ ھنا چا ہئیے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کریں،پاکستانی میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بزنس کونسل قائم کی ، غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے شینزن میں ٹیکنالوجی فرم ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمپنی حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ہواوے کے آپریشنز میں جدت کی تعریف کی۔ اسحاق ڈار، عطا تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف اور دیگر وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button