خلیج اردو
دبئی: پولیس کانسٹیبل وسیم شہزاد لاہور میں بطور ڈرائیور ایم ٹی برانچ میں تعینات تھا۔پولیس کے مطابق مقتول ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد واپس اپنے گاؤں ’’جاگو والا چک‘‘ جا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال پتوکی منتقل کردیا ہے۔
تھانا صدر پتوکی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔