خلیج اردو
لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کررہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے دو علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر اٹلی جا رہے تھے۔
یاد رہے کہ اٹلی میں پیش آئے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس میں پاکستانی ہاکی کی خاتون پلئیر بھی اس کشتی میں سوار تھیں جو سمندر کی بے رحم موجوں کا شکار ہوئی ، کوچ غلام عباس کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا بہتر روزگار کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتی تھیں۔