پاکستانی خبریں

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے عدالتی فیصلے سے متاثرہ ن لیگ کی تین خواتین ارکان نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی

خلیج اردو
اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے سے متاثر ن لیگ کی تین خواتین ارکان نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی،نظرثانی میں سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

نظرثانی اپیل ہما اختر چغتائی، ماہ جبین عباسی اور سیدہ آمنہ بتول نے دائر کی،، سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کا فہرست جمع نہ کرانا تسلیم شدہ حقیقت ہے،، درخواست میں استدعا کی گئی کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پورا کیس سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق تھا، 41 ارکان کو پارٹی تبدیل کرنے کیلئے 15 دن دینا آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے قانون میں طے کردہ اصول سے ہٹ کر نیا طریقہ نہیں اپنایا جا سکتا، 12 جولائی کے مختصر اکثریتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، اکثریتی فیصلہ آئینی نہیں ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button