پاکستانی خبریں

مسلح افواج، قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نارووال اور سیالکوٹ کے موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب

خلیج اردو
راولپنڈی:پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چینلجز سے نمٹنے کےلئے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا،

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قومی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نےدشمن کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مستقل تیاری کو برقرار رکھنے کی اہم اہمیت پر زور دیا

آئی ایس پی آر آرمی چیف نے دن فوجیوں کے ساتھ میدان میں گزارا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button