خلیج اردو
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے 126 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی قسمت بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دن رات کوشش کر رہے ہیں۔مخصوص ٹولہ ملک اور پاک فوج کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے مخصوص سیاسی جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج بھی ملک اور پاک فوج کیخلاف سازیشن کی جا رہی ہیں۔ مخصوص ٹولنے نے نو مئی کو ملک کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔ ہمسایہ ملک کا اس میں کردار ہے۔ اپنے معصوم شہریوں کا قتل عام کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ خطے میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔
وزیراعظم نے پاکستانی سفارتخانہ پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہ اکہ سفارتخاوں کی حفاظت اور سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل سکس کے نفاذ سے متعلق معاملہ زیر غور نہیں لایا گیا۔ مزید مشاورت کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ۔ دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو اس سہولت فراہم کی جائے گی۔ کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی۔
نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی سمیت دیگر ایجنڈا منظور کر لیا گیا۔۔