خلیج اردو
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور، فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملکی امن و امان کی صورتحال اور ملاقات میں کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق بھی امور زیر غور آئے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاوس آمد، آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشتگردی کی عفریت سے نمٹنے کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ملکی دفاع میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق بھی امور زیر غور آئے۔