پاکستانی خبریں

میڈیا میں یہ غلط تاثر گیا ہے کہ میں نے کوئی معافی مانگ لی ہے،عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہئے کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے،آئندہ کچھ روز میں حکمران کا اقتدار دھڑن تختہ ہوجائے گا۔


اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی بولے کہ حکومت کے پاس اب 2 ماہ کا وقت بھی نہیں بچا، 2 ماہ کے اندر حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔میرے پاس بہت وقت ہے لیکن حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے آصف زرداری ،،نواز شریف اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان سے مذاکرات کے لیے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، میں کوئی ڈیل کرنے کو تیار نہیں۔ میڈیا میں ایسا تاثر گیا ہے کہ میں نے کوئی معافی مانگ لی ہے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر آج پھر اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث ہوا تو وہ اسے پارٹی سے نکال دیں گے اور خود معافی مانگیں گے۔

 

بانی پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کے زیراہتمام انتخابی دنگل میں حصہ نا لینے کے عزم کو دہرایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button