پاکستانی خبریں

نومئی سپہ سالار کیخلاف بغاوت کا منصوبہ تھا،منظم بغاوت کا منصوبہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا،وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نومئی سپہ سالار کیخلاف بغاوت کا منصوبہ تھا،منظم بغاوت کا منصوبہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا۔

 

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سوچنا ہوگا کیا وجہ ہے نومئی کے مجرموں کو آج تک سزانہیں ہوسکی،نومئی کو حملے کرنے والے چاہتے ہیں آج اس جھوٹ کا پردہ گراد یاجائے ۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 35پنکچر کی بات کی تھی،جب 35پنکچر کاراز کھلا تو ان کے پاس منہ چھپانے کی جگہ نہیں تھی،ان لوگوں نے پاکستان سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی،کبھی کہا امریکی سازش ہے پھر کہا ایسا کچھ نہیں ،ان لوگوں نے دنیا میں پاکستان کو رسواکیا۔

 

مسٹر شریف کا کہنا تھا کہ نو مئی کو ملکی دفاع کے علامتی اداروں پر خوفناک حملے ہوئے،،پی ڈی ایم کی حکومت پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کوشش کر رہی تھی، شاید یہ حملے نہ ہوتے اگر ایک کٹھ پتلی حکومت کو نہ ہٹایا جاتا،کوئی بھی آئین پر چلنے والا ملک ایسے سنگین جرائم برداشت نہیں کرسکتا، یہ جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سچ سچ اور جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button