
خلیج اردو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آ گئے۔ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ 10 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اہلیہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
شہر ناز عمر ایوب کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اقدامات کو انتخابی عمل میں شفافیت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔






