پاکستانی خبریں

وزیر خزانہ مکمل ناکام ہو گیا ہے، وہ ٹافیاں بیچیں، نور عالم خان

خلیج اردو

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں تشدد و تحویلی ہلاکت کی انسداد اور سزا سے متعلق بل 2022 اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام سے متعلق بل منظور کر لیا گیا۔

 

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے ملک میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا معاملہ اٹھایا اور لوگوں کے کا نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

 

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں بڑے پیمانے پرنقصان ہوا ہےابھی جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کو معاوضہ دیا جا رہا ہے جن جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کی امداد کی جائے ۔

 

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اورفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پر وزیرخزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ بولے دنیا میں ڈیزل سستا ہورہا ہے ،یہاں 8 روپے مہنگا کردیا گیا ہے وزیرخزانہ مکمل ناکام ہیں وہ ٹافیاں بیچیں۔

 

قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے عمران خان کو نشانے پر رکھا ، انہوں نے کہا عمران خان کو کرپشن اور فارن فنڈنگ پر جواب دینا ہو گا، وہ فرح خان کی کرپشن کا جواب دیں ۔ اگر عمران خان قومی اسمبلی میں آکر بیٹھیں تومیں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

 

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے فنانشل ٹائمز کیُ جانب سے تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق انکشافات پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

 

قومی اسمبلی نے تشدد و تحویلی ہلاکت بل 2022 اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے قانون میں دوسری ترمیم کا بل منظور کرلیا ۔

 

بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button