خلیج اردو
لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے لاہور مینار پاکستان میں 15 ستمبر کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر ابوز سلمان نیازی کے توسط سے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جلسے کے لیے این او سی کی درخواست دیدی۔
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجھوتھہ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جلسہ میڈیا کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ 8 ستمبر کو ہر صورت ہوگا۔اگر ہماری این او سی کینسل بھی کی گئی تو آپ یقین رکھیے جلسہ ہر صورت ہو گا،
پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔