پاکستانی خبریں

پاکستان میں سپریم عدالت کی جانب سے پارلیمنٹ کا پاس کیا گیا بل معطل کرنے کی استدعا مسترد،واضح رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے پارلیمان کی قانون سازی پر حکم امتناع دیا تھا

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے قانون سازی  کیلئے  مہلت دے دی۔

 

تحریری حکمنامے کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی خرابی صحت کے سبب سماعت ملتوی کی گئی،،، باقی سات ججز نے ٹی روم میں چیمبر سماعت کرتے ہوئے وکلا کو سنا، اٹارنی جنرل نے بتایا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اور ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون میں موجود یکسانیت ختم کرنے کیلئے ڈرافٹنگ ورک کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا بجٹ سیشن کے سبب پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل شروع نہ ہوسکا،اٹارنی جنرل نے بتایا پارلیمنٹ میں اس معاملے پر قانون سازی کا عمل جولائی سے شروع ہوگا،اٹارنی جنرل نے قانون سازی کیلئے مزید وقت مانگا،عدالت نے قرار دیا اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

 

آج ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے پہلے ایک قانون معطل کیا، دوبارہ ایک اور قانون معطل نہیں کر سکتے،،ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈر کیس کا فیصلہ ہونے تک پنجاب الیکشن نظر ثانی کیس زیر التوا رکھیں گے،عدالت نے آج کی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button