پاکستانی خبریں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی گئی، پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری کر دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے 05پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 227روپے 19پیسے مقررکردی گئی۔

 

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 95پیسے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 244روپے95پیسے مقرر،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے 62پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 201روپے07پیسے مقرر کر دی گئی۔

 

لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 191روپے 32پیسے مقررکر دی گئی۔

 

اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسعماعیل کا کہنا ہے کہ نئے قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ پاکستان زندہ باد۔

 

 

سوشل میڈیا صارفین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے زیادہ خوش نہیں اور سوشل میڈیا پر شکواۃ کناں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button