خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ویب مینجمنٹ سسٹم فعال ہوگیا،،، اب تک 183 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کیاجاچکا ہے، دوسری جانب 20 ہزار 437 وی پی این سروس پرووائیڈرز نے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کروا لی۔
پی ٹی اے کی جانب سے ڈبلیو ایم ایس کے ذریعے ویب سائٹس اور موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ویب مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اب تک 183 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا۔
حوکمتی ذرائع کے مطابق 2 ہزار 369 ویب سائٹس بھی ڈبلیو ایم ایس کے ذریعے بلاک کردی گئیں۔ڈبلیو ایم ایس ٹیکنکل حدود میں مواد کی نگرانی کررہا ہے، خلاف قواعد ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کو ڈبلیو ایم ایس کے ذریعے بلاک کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کی وائٹ لسٹنگ جاری کر دی ہے۔ 20 ہزار 437 وی پی این سروس پرووائیڈرز نے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کروا لی۔ پاکستان میں 12 سو 86 وی پی این کمپنیوں نے 19 ہزار 840 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے۔ فری لانسرز نے بھی زیر استعمال وی پی این رجسٹرڈ کروانے شروع کردیئے۔136
فری لانسرز نے 180 وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی۔سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن پاشا نے بھی 417 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے۔مجموعی طور پر اب تک پی ٹی اے سے 1422 کمپنیوں نے وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کا نفاذ تب ہوگا جب وی پی این کا غیر قانونی استعمال رکے گا، پی ٹی اے وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کے لئے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور فری لانسرز کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔