خلیج اردو
اسلام آباد : وطن عزیز پاکستان تاریخ کے اس مشکل موڑ پر کھڑا ہے جہاں بدقسمتی سے ہر طرف مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ہر طرف سے بری خبریں آرہی ہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ معاشی حالات دگردوں ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کو ہےجبکہ وفاقی وزرا ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر چلنے کے بیانات دے رہے ہیں
ایسے میں پاکستان کیلئے ایک خوشی کی خبر اور تازہ ہوا کا جھونکا آیا ہے۔ ایک بار پر سبز ہلالی پرچم کی لاج رکھی ہے وطن کے فرزند نے ۔۔۔پاکستانی کوہ پیما تاریخ رقم کرنے لگے،،ایک ہی روز میں دو بلند چوٹیوں پر قومی پرچم لہرایا،،
خبر ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے رہائشی عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کی،عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں،جبکہ آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی چودہ چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے،وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں ۔۔۔ یہ خبر ایسے وقت میں آرہی ہے جب ہنزہ میں گلیشرز پگلنے سے ہمیں قدرتی آفات نے علاقہ مکینوں کو ازمائش میں ڈالا ہے۔
دوسری جانب 20سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے آٹھ ہزار میٹر سے اونچی چھٹی چوٹی لوٹسے کو سر کیا ہے،شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں. ان پاکستانیوں نے مادر وطن کا نام دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔
ان کامیابیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔۔ پریشانیاں جتنی بھی ہوں ، حالات جیسے بھی ہوں جب بات آتی ہے پرچم کی سربلندی کی تو پاکستانی سب مسائل بھول جاتے ہیں۔ عبدالجوشی اور کاشف پاکستان کی امید ہے اور فخر ہے۔