پاکستانی خبریں

پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے: وزیراعظم اعظم شہباز شریف کا آرمی چیف کو فون

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور وزیراعظم نے افواج پاکستان کی کمان سنبھالنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

تہنیتی پیغام دیتے وقت وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد وراہنمائی فراہم فرمائے۔ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا۔

 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button