پاکستانی خبریں

پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ،کمانڈر 12 کور سمیت چھ افسران ہلی کاپٹر میں سوار تھے، آئی ایس پی آر

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی : پاکستان کی ملٹری ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ بلوچستان میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں اعلی عسکری حکام سوار تھے۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔

 

اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا۔کمانڈر 12 کور سمیت چھ افسران ہلی کاپٹر میں سوار تھے۔

 

 

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ کور کمانڈر کوئٹہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button