خلیج اردو
راولپنڈی : پاک فوج میں اہم تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے۔۔۔کورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کا بہاولپور تبادلہ کر دیا گیا۔
پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں اور تبادلے ۔۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو ملٹری سیکرٹری پاک فوج تعینات کردیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات اس سے پہلے ملٹری سیکرٹری پاک فوج فرائض سرانجام دے رہے تھے.
کور کمانڈر بہاولپور تنعئینات ہونے والئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کمانڈر پشاور جبکہ ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو پاک فوج تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کور کمانڈر بہاولپور فرائض سرانجام دے رہے تھے
اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے۔ ٹی وی میزبان شفا یوسفزائی نے تبصرہ کیا کہ جب سابق وزیراعظم عمران خان جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی چاہتے تھے تو انہیں کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی وہاں ضرورت ہے اور وہ افغانستان کے حالات کو سمجھنے کے قابل ہیں
When Ex PM Imran Khan wanted Gen. Faiz Hameed as DG ISI,he was posted as Corps Commander Pwr & the reason was that he is needed there & is very able to understand the Afghanistan situation… Q=has that reason ended? Y move him from the place where he was needed more?
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) August 8, 2022
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جس وجہ سے جنرل فیض کو کورکمانڈر تعینات کیا گیا تھا کیا وہ وجہ ختم ہوگئی؟ آپ اسے اس جگہ سے ہٹا دیں جہاں اسے زیادہ ضرورت تھی؟