خلیج اردو
راولپنڈی : افواج پاکستان نے ملکی سیاسی معاملات میں مسلح افواج کو گھسیٹنے کی کوششوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایسے معاملات سے فوج کو دور رکھا جائے۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کےحوالےسےبراہ راست اورمختلف حوالوں سےباتیں کی جارہی ہیں۔ بعض سیاسی قیادت مسلح افواج اورقیادت کےحوالےسےایسی گفتگوکررہےہیں۔
ذرائع ابلاغ کو جاری بیانیے میں کہا گیا ہے کہ چند سیاسی رہنما، کچھ صحافی اور تجزیہ کار عوامی فورمز، سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز پر اس مہم کا حصہ ہیں۔غیرمصدقہ اشتعال انگیزبیانات انتہائی نقصانات دہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرناسختی سےمنع ہے۔ توقع ہےکہ سب قانون کی پاسداری کریں گے۔
پاک فوج نے ہدایت کی ہے کہ مسلح افواج کوملک کےبہترین مفادمیں سیاسی گفتگوسےدوررکھیں۔