پاکستانی خبریں

پولیس والوں کی سفارش نہ کرے کوئی، مریم نواز کی اپنے ٹیم ممبران سے اپیل

خلیج اردو
پھولنگر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع پھولنگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس میں اصلاحات کررہی ہیں۔

 

مریم نواز نے اپنے اراکین اسمبلی کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ نواز شریف کی ہدایت پر عوام کی خدمت کرے اور سفارش کلچر کو ترک کردے۔

 

انہوں نے کہا کہ اپنے ایم پی ایز کو کہتی ہوں پولیس والوں کی سفارشیں کرنا چھوڑ دیں، جب سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگز ہوں گی تو پولیس پرفارمنس نہیں دے سکتی، مجھے پنجاب کے 13 کروڑ عوام کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button