پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کا احتجاج،شرکاء ڈی چوک پہنچ گئے، دھرنا دینے کا اعلان

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں واقع ڈی چوک اب وقت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے زیرقبضہ ہے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد ڈی چوک پر موجود ہیں جنہیں لیڈرشپ کی جانب سے کسی صورت نہ ہٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

پی ٹی آئی کا قافلہ بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچ گیا ہے کہاں پو لیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔

 

دفعہ 245 کے تحت بلائی گئی فوج نے ڈی چوک کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔ ریڈ زون کے اندر اہم اور حساس عمارتوں ،،وزیر اعظم آفس ،ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس کے باہر بھی فوجی دستے تعینات ہیں۔

 

دوسری طرف وفاقی حکومت کی جانب سے فوج کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

 

ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز لگا کر راستوں کی بند کیا گیا ہے جبکہ جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی متا ثر ہیں۔ احتجاج کے بعد جڑوں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل کی گئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button