پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کے نشان والے فیصلے پر عمل درآمد میں کوئی غلطی نہیں کی،لیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی

خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی قانونی و عدالتی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔ عدالت الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت حاصل اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

 

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر
الیکشن کمیشن نے اپیل میں استدعا کی انصاف کے تقاضوں کیلئے سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کا فیصلہ واپس لے۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری سرانجام دی۔ کمیشن نے کسی قانونی وعدالتی فیصلہ کی غلط تشریح نہیں کی۔۔ عدالتی فیصلے پر من وعن عمل کیا۔

 

الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کی حد تک فیصلے پر عمل کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے پر نظرثانی دائر کرنا آئینی حق ہے۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت حاصل اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

 

الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا آئین کی غلط تشریح پر معاملہ آئینی ادارے کو ریمانڈ کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button