
خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی فوکل پرسن راوف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹر اکاؤنٹ کو خود آپریٹ نہیں کرتے،ہمیں علم نہیں کہ شیخ مجیب سے متعلق ویڈیو کس نے اپلوڈ کی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم بیرون ملک سے کام کرتی ہے، ویڈیو پر پارٹی کے اندر انکوائری کرانا پڑے گی، ویڈیو پر سوشل میڈیا ٹیم سے بات کروں گا۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے ایف آئی اے انکوائری کمیٹی کی تشکیل پر کہا کہ ہم ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
دوسری طرف ایف آئی اے اس بات کہ تحقیقات کررہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاونٹ سے شیخ مجیب الرحمن کی ویڈیو کس نے اپلوڈ کی کیونکہ عمران خان جیل میں ہے اور ان کے اکاونٹ سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو بادی النظر میں ملکی مفاد کے خلاف ہے۔