خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ کسی سے مذاکرات کرینگے توآگاہ کرینگے ۔ہمارے پاس کسی کاکوئی پیغام آیا ہے نہ پی ٹی آئی نے کسی کوپیغام بھیجا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں عام انتخابات کی طرح بدترین دھاندلی کی گئی۔۔۔ہماری جماعت کو کرش کرنے کے لیئے عام انتخابات التوا کا شکار ہوئے ۔ ملک میں اخلاقیات ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا۔۔۔
بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی ار نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان بھی کردیا
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں فی الوقت دونوں ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ زہرخورانی کی بشری بی بی کی رپورٹ آناباقی ہیں ،،ہم مزاحمت نہیں کررہے اپنے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں۔