پاکستانی خبریں

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر انتخابات ملتوی کرکے پنجاب کی طرح اٹھ اکتوبر کو منعقد کرانے کی تجویز دی ہے۔

خللیج اردو

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا چیف الیکشن کمشنر کے نام خط۔۔صوبے میں سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر انتخابات ملتوی کرانے کی تجویز۔۔۔گورنرغلام علی نے خط میں کہا کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیاد پر انتخابات کا انعقاد خطرے سے خالی نہیں ہوگا

 

خط میں گورنر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ ہوئی جبکہ کوہات میں آرمی کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا ہے۔باڑہ پولیس اسٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ڈی آئی خان میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملوں میں 21مارچ کو 3 فوجی شہید ہوئے۔جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا، حملے میں بریگیڈیئر شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے۔

 

خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے التواء سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کیا ہے، خیبر پختونخوامیں بھی الیکشن 8 اکتوبر 2023کو کرائے جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button