
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک بار پھر گورنر ہاؤس سے نکالنے اور سڑک پر لانے کی دھمکی دیدی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گورنر کی گاڑیاں بند کرکے انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا،ان کی کوئی حیثیت نہیں، میں ایسے کسی شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چورہو۔
مسٹر گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کی حیثیت یہ ہے یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارے، انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ سیاسی مردار کریں گے،صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟ سارے کیسز جعلی ثابت ہو رہے ہیں،سائفر میں کچھ نہیں،ہم نے پہلے کہہ دیا تھا