خلیج اردو
اسلام آباد: ہیلی کاپٹر حادثہ پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاگ گھیرا تنگ کر دیا گیاحکام نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ہیلی کاپٹر سانحے کے بعد فوج مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی تحیقیقات کے لئے ایف آئی اے سائبرکرائمزڈی جی سائبرکرائمز محمد جعفر کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈی جی وقار الدین سید،ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز اور عمران حیدر شامل ہو ں گے۔جے آئی ٹی ہیلی کاپٹر کریش پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
خصوصی کمیٹی منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی شناخت کے بعد مقدمات کا اندراج بھی کرے گی ۔