پاکستانی خبریں

یوکرین نے پاکستان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے پیش کی جانے والی قرارداد پر حمایت مانگ لی

خلیج اردو

اسلام آباد: یوکرین نے پاکستان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے پیش کی جانے والی قرارداد پر حمایت مانگ لی۔یوکرینی صدراور صدر کے درمیان ٹیلی فونگ گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان  کو روس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔

 

صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کریوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا ٹیلی فون۔۔صدور کا پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات سمیت یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک  کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی

 

صدر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق صدور نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

صدر زیلنسکی نے  صدر  عارف علوی سے گفتگو میں اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے روس -یوکرین جنگ کے خاتمہے کیلئے پیش کی گئی قرارداد پر پاکستان کی حمایت مانگ لی۔

 

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے،،،، حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  صدر زیلنسکی نے صدر پاکستان کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button