
خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں پنجاب کے وزارت اعلی کیلئے پی ٹی آئی کی اکثریت کو تکنیکی بنیادوں پر شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سےاپنےروابط اور حقیقی آزادی کی میری پکارپرانکے جواب کےبعدمیں کامل یقین سےیہ کہہ سکتاہوں کہ عوامِ پاکستان پہلےہی بہت کچھ سہہ چکےہیں چنانچہ اب ان مافیاز کولوٹ مار کاسلسلہ برقراررکھنےکی قطعاًاجازت نہیں دینگے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکیطرح ہم اس صورتحال سےزیادہ دورنہیں جب ہمارےلوگ سڑکوں پرامڈ آئینگے۔۔30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔
I can say with certainty after my interaction with our nation & their response to my call for Haqeeqi Azadi that ppl of Pak have had enough & will not allow these mafias to continue their loot & plunder. We are not far from Sri Lanka moment when our public pours out into streets
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 23, 2022
عمران خان نے سوال پوچھا ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟ دوسری طرف عمران خان کی کال پر گزشتہ شب سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں مینڈیٹ چھین جانے پر پی ٹی آئی کے کارکنان میں غم و غصہ ہے۔