پاکستانی خبریں

وزیراعظم کو بھی بلاونگا اور پھر انہیں گھر جانا پڑے گا، جسٹس محسن اختر کیانی کے شاعر اور صحافی لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس

خلیج اردو
اسلام آباد:شاعر اور صحافی احمد فرہاد لاپتہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رہا ہوں ۔اگر ذمہ داری ادا نہ کی گئی تو وزیر اعظم کو بھی بلائیں گے اور وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا۔

 

محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ایک عام آدمی کے چار باتیں اپکو بری لگتی ہے بندے کو ہی اٹھالیا، سارا دن سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتیں اچھالی جاری ہے کیا کریں سب کو اٹھائیں گے؟

 

عدالت نے کہا کہ اگر آپ سے کام نہیں ہورہا تو کوئی متبادل آپشن دیں،اپنا کام کریں تو اپکو پریس کانفرنسز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 

جسٹس کیانی نے کہا کہ بندے کے بازیابی میں اگر یہ سارے ناکام ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کے شوکاز کرونگا، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔اس سے پہلے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

سماعت سننے کے لیے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھو کھر بھی کمرہ عدالت پہنچے، سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ ’کیا پراگریس ہے؟‘، اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ’اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے کوشش جاری ہے‘۔

ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا کہ ’میں لاپتا فرد کی اہلیہ سے ملا ہوں جہاں تک مجھے پتا چلا ہے گھر کے باہر سے ان کو اٹھایا گیا، 15 گاڑیوں کی روٹ فوٹیجز لی ہیں، گاڑیوں کے نمبر ہونے کی وجہ سے نہیں پڑھے جا رہے‘۔

احمد فرہاد پاکستان کے ترقی پسند شاعر اور صحافی ہیں جنہیں مبینہ طور پر ریاستی اداروں پر تنقید کی وجہ سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button