پاکستانی خبریں

وزیرِ اعظم کا مون سون سے پیدا ہونے والی متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کا فیصلہ ۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت مون سون کی پیش گوئی اور اس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

 

این ڈی ایم اے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں مون سون کی شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اگست کے پہلے دو ہفتوں میں ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد کمشیر میں جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں بڑے پیمانے پر موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیدنگ کا خطرہ ہے۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مون سون سے پیدا ہونے والی متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کی ہدایت کر دی۔ کہا کہ این ڈی ایم اے تمام صوبائی حکومتوں و متعلقہ اداروں کی معاونت کرے۔کسانوں اور دریاؤں و ندی نالوں کے گردونواح کے لوگوں کو روزانہ کی بنیادوں پر اطلاعات دی جائیں۔

 

چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹیرز نے اپنے صوبوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ متوقع نقل مکانی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ۔ ریسکیو اداروں۔ پی ڈی ایم ایز۔ افواج پاکستان کے دستوں اور این ڈی ایم اے ہائی الرٹ پر ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button