پاکستانی خبریں

کیا ہم نظریہ ضرورت کو دوبارہ زندہ کر دیں؟مخصوصی نشستوں سے متعلق کیس میں نظریہ ضرورت کا تذکرہ

خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں نظریہ ضرورت کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

دوان سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے اٹارنی جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا یہ ثابت ہوچکا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی۔ کیا آئینی ادارے کی جانب سے غیرآئینی تشریح کی عدالت توثیق کر دے؟ کیا آپ چاہتے ہیں ہم نظریہ ضرورت کو دوبارہ زندہ کر دیں؟ کیا کمرے میں موجود ہاتھی کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ کوئی پٹواری کی زمین کے تنازع کا کیس نہیں جو صرف اپیل تک محدود رہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت انصاف کے تقاضوں کا نہیں آئین اور قانون کا اطلاق کرتی ہے؟ نظریہ ضرورت کے تمام فیصلوں میں انصاف کے تقاضوں کا ہی ذکر ہے۔ جب کچھ ٹھوس مواد نہ ملے تو انصاف کی اپنی مرضی کی تشریح کی جاتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی جج سے بدنیتی منسوب نہیں کر رہا

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کئی سیاسی جماعتوں کو بونس میں مخصوص نشستیں ملی ہیں۔ اتنی نشستیں جماعتوں نے لی نہیں جتنی نشستیں انہیں دیدی گئی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ حصہ بقدر جُسہ ہوتا ہے لیکن کیا جُسے سے زیادہ حصہ مل سکتا ہے؟

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button